بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوادیں: شاہدہ احمد ملکہ
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاکہ بھاری بھرکم بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ۔بجلی بلوں میں آئے روز بے تحاشا اضافے کی صورت میں حکومت نے عوام پر مسلسل قہر برسانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو غریب عوام کیساتھ سرا سر زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ عوام سے وصول کیے جانے والے بجلی کے بلوں پر تمام ٹیکس کی شرح قریباً 22فیصد تک تھی، جبکہ حالیہ اضافے سے عام صارفین کے لیے یہ شرح 30فیصد فی یونٹ اضافہ ہوا ہے، امپورٹڈحکومت کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے ، عوام کو بددعائیں دے رہی ہے ۔