عمران خان تحریک شروع کریں، اسلام آباد میں جاندار استقبال ہوگا: حسن مرتضیٰ
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان قومی سیاست کی ماسی مصیبتے کا روپ دھار چکے ہیں ۔پاکستان کیلئے جتنابرا عمران خان سوچتے ہیں اتنا تو دشمن بھی نہیں سوچتا۔اپنے ایک بیان میں سید حسن مرتضی نے کہا کہ ججوں اور پولیس حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے کے منہ سے قانون کی بالا دستی کی بات نہیں جچتی۔فارن فنڈڈ پارٹی کا سربراہ وکلاءکو قانون کی ڈکشنری پڑھا رہا ہے۔ مہنگائی ہو یا بجلی کے بھاری بل، خان صاحب قوم کو آپکے کرموں کی سزا مل رہی ہے۔ ہفتے کو تحریک شروع کرو یا اتوار کو اسلام آباد جاندار استقبال کرےگا۔