اقبال ٹاو¿ن ڈویژن میں بڑھتے جرائم، جماعت اسلامی کا احتجاج، وحدت روڈ بلاک
لاہور(نامہ نگار) اقبال ٹاو¿ن ڈویژن میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ رات تھانہ وحدت کالونی کے باہر وحدت روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔دھرنا رات گئے تک جاری رہا۔احمد سلمان بلوچ نے احتجاج کی قیادت کی۔ پولیس نے احمد سلمان بلوچ کو زبردستی تھانے کے اندر لے جانے کی کوشش کی۔ جس پر دھرنے میں موجود نوجوان ان کے آگے دیوار بن گئے اور انہوں نے پولیس کی کوشش ناکام بنادی۔ مقامی ڈی ایس پی اور احمد سلمان بلوچ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔پولیس نے تھانہ میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔ احمد سلمان بلوچ نے عوام کی ایف آئی آر ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اقبال ٹاو¿ن کے حوالے کی کہ علاقے میں وارداتوں پر قابو پایا جائے اور ذمہ داران پولیس افسران و اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔