• news

قصور‘ مصطفیٰ آباد میں نوجوان  کی گھریلو ناچاقی پر خودکشی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) مصطفیٰ آباد میں جواں سالہ لڑکے نے گھریلو ناچاقی پر خودکو گولی مار کر خودکشی کر لی۔  پولیس نے بتایا کہ  27/26 سالہ محمد فیضان نے تیس بور پسٹل کا فائر سر پر مار کر خودکشی کر لی ہے۔
پولیس تھانہ مصطفے آباد نے موقع پر کرائم سین اور  FPSA کو بلایا‘ رپورٹس کے مطابق حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خودکشی

ای پیپر-دی نیشن