• news

سیلاب متاثرہ علاقوں میں عالمی امداد کی تقسیم، سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق کی زیر صدارت فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی برائے رابطہ کا پہلا اجلاس وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا ایجنڈا ’’انسانی امداد اور امدادی کوششوں کی نقشہ سازی‘‘ تھا، اجلاس میں اقوام متحدہ، ایشیائی ترقیاتی بنک، یورپی یونین، ورلڈ بنک، یو ایس ایڈ، وزارت خارجہ، وزارت صحت، بی آئی ایس پی، وزارت خزانہ، این ڈی ایم اے اور او سی ایچ اے، وزارت اقتصادی امور کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق  نے کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی وزیراعظم نے تشکیل دی ہے جس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی امداد کی موثر  فراہمی کے لیے حکومت پاکستان اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بھی بحالی اور تعمیر نو کے  مزید امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ’’ڈیمیج نیڈز اسسٹنس رپورٹ‘‘ 15 اکتوبر تک تیار ہو جائے گی۔
سٹیئرنگ کمیٹی

ای پیپر-دی نیشن