• news

قصور میں قید 14 بھٹہ مزدوروں  کو آزاد کرایا جائے: ہائیکورٹ

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے 14 بھٹہ مزدوروں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مزدوروں کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ 
جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست گزار ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قصور میں بھٹہ مالک نے زبردستی انکے رشتے داروں کو قید کررکھا ہے۔ عدالتی حکم پر خواتین بچوں سمیت چودہ بھٹہ مزدوروں  کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ بھٹہ مالک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مزدوروں نے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے، قانونی دستاویزات موجود ہیں۔
14 بھٹہ مزدور

ای پیپر-دی نیشن