بیورو کریسی سے تقرر و تبادلوں پر وفاقی حکومت بغض نکال رہی ہے: عمر چیمہ
لاہور(نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایک بدمست ہاتھی کی طرح عوام اور سیاسی حریفوں کو کچلنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں جیسے معاملات پر بھی وفاقی حکومت اپنا بغض نکال رہی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے یہ بھی کہا کہ عملی اقدامات کی غیر موجودگی میں پی ڈی ایم رہنما صرف سیاسی اداکاری میں مصروف ہیں۔ عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بتدریج کم ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان میں بڑھائی جا رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آئل 88ڈسٹری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فائدہ دینے کے چکر میں عوام کا کچومر نکالا جا رہا ہے۔
عمر چیمہ