قتل، اغوا اور قبضوں کے ملزم کی ضمانت مسترد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے قتل، اغوا اور قبضوں کے مقدمات میں ملوث ملزم کی ضمانت مسترد کردی ملزم سہیل اختر کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ماتحت عدالتوں میں پیش نہ ہوا، جس پر جسٹس سردار طارق نے کہا ملزم کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا تھا؟ پولیس حکام نے بتا یا کہ گرفتاری کی کوششیں کیں لیکن ملزم فرار ہوگیا تھا، سردار طارق نے کہا آج ملزم عدالت میں موجود ہے، اب نہ کہنا بھاگ گیا آپ کا چہرہ دیکھ کر کہ رہا ہوں کہ اب بھاگ نہ جائے۔
ضمانت مسترد