• news

فیصل آباد کمسن مغوی بچہ زیادتی کے بعد قتل دو ہفتے بعد نعش برآمد 

لاہور+فیصل آباد (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) کمسن مغوی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، دو ہفتوں بعد بچے کی لاش برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹاو¿ن میں 7 ستمبر کو ندیم مشتاق کا 8 سالہ بیٹا حمزہ اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھیل رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے بچے کو اغواءکر لیا، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کیا تو ملزموں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مغوی بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا، جس کی نشاندہی پر پولیس نے تیرہ روز بعد بچے کی نعش برآمد کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی اور درج مقدمہ میں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی لواحقین سے تعزیت،آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی، جبکہ فیصل شاہکارنے سی پی او فیصل آباد کو فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
زیادتی 

ای پیپر-دی نیشن