• news

تبادلے‘ ندیم سرور ڈی جی اینٹی کرپشن‘ وقاص راشد ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات تعینات


لاہور (نمائندہ خصوصی+خبر نگار) پنجاب حکومت نے تقرری کے منتظر ندیم سرور کو ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب تعینات کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر بھکر خرم شہزاد سے عہدے کا چارج واپس لے کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ ڈی سی خوشاب شعیب علی کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر بھکر‘ تقرری کے منتظر میثم عباس کو ڈی سی خوشاب، تقرری کی منتظر عائشہ حمید کو سیکرٹری آرکائیو لائبریریز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب، تقرری کے منتظر وقاص راشد ایڈیشنل سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز پنجاب اور تقرری کے منتظر ذوہیب مشتاق کو ایڈیشنل سیکرٹری پراپرٹیز پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکویڈیشن تعینات کر دیا ہے۔ اے ڈی سی جنرل جھنگ مزمل الیاس ، اے ڈی سی ریونیو جھنگ تعینات۔ عرفان انور، اے ڈی سی جنرل جھنگ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی خدیجہ الکبرٰی، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب۔ ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب امان اللّٰہ، ایڈیشنل سیکرٹری ریگولیشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی لگا دیئے گئے۔ ڈی پی او خوشاب اسد اعجاز ملہی کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، ایس پی سکیورٹی ٹو، سکیورٹی ڈویژن اینڈ لائزن آفیسر لاہور ہائی کورٹ لاہور اسد الرحمن کو ڈی پی او خوشاب، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن