سعودی انسانی حقوق کمشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح سبکدوش: خاتون کو لگا دیا گیا
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں انسانی حقوق کمشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کو سبکدوش کر دیا گیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فرمان جاری کر دیا۔ ڈاکٹر ہلا بنت مزید التویجری کو انسانی حقوق کمشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر ہلا بن مزید التویجری وزیر کے مرتبے پر انسانی حقوق کمشن کی سربراہ ہوں گی۔