• news

دفتر خارجہ نے  پاکستانی وفد کے دورہ  اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دفتر خارجہ نے  پاکستان کے کسی وفد کے دورہ  اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک غیر ملکی این جی او نے زیر بحث دوریکا اہتمام کیا جو  پاکستان میں موجود نہیں، پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان، مسئلہ فلسطین کا یواین اور  او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے، اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ترجمان دفتر خارجہ مزید کہا کہ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔واضح رہیکہ 2 روز قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جو کہ اسرائیلی صدر  سے ملاقات بھی کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن