اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق‘ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر لیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ بھیجتے ہیں‘ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔