بڑھتی ہوئی مہنگائی ،عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے :چو ہدری گل نواز
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) آل فیصل آبا دالیکٹرونکس اینڈانسٹا لمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر وامیدوار چیئر مین چو ہدری گل نواز کموکا نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،غربت اوربے روزگاری نے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے۔ عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ لوگوں کیلئے بجلی کے بل کی ادائیگی مشکل کردی گئی ہے۔ ملک میں گندم، آٹے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب عوام کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ لیکن بے حس حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا سراسر ظلم ہے۔ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔