رسپانس کمیٹی کا اجلاس،مزارداتاگنج بخشؒ پرڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ
لاہور( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری وچیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب میاں ابرا ر احمد کی زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی ڈینگی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کی اور داتاگنج بخش ٹاو¿ن میں ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا گیا۔جبکہ سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد اورڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار حضرت داتا گنج بخش کے979 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر بہترین خدمات سرانجام دینے والی شخصیات و ذمہ داران کو اعزازات سے نوازا ہے۔