عمران خان کو زیادہ زعم سوشل میڈیا کی طاقت کا ہے اسکوبند کرواجائے:سید احمد محمود
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا کہنا ہے کہ آج لاڈلہ عمران خان سوشل میڈیا پر بیرونی قوتوں کے اشارئے پر منفی استعمال اور جلسے کرنے کی وجہ سے یہ سمجھتا ہے کہ وہ ریاست سے بھی زیادہ بڑا ہے۔اس کی میڈیا کوریج بند اور جلسوں پر پابندی لگوائے اور جس چیز کا سب سے زیادہ زعم سوشل میڈیا کی طاقت کا ہے اس کو بھی بند کروائے۔
سب سے بڑی بات ملکی اور غیر ملکی طور پر جو بھی تحریک انصاف کو فنڈنگ ہوتی ہے، اس کو بند کروائے، پھر دیکھیں عمران لمبے غبارئے کی طرح اس طرح پھرر ہوگا ہوا نکلے گی اور گھوم گھوم کر منہ کے بل گر جائے گا۔ بہت ہوگیا لاڈ پیار۔ آئین پاکستان کے مطابق جو بھی آئین توڑے، توہین عدالت کرے،کرپشن کرئے ،ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے ،اس کی فین فالوونگ نہ دیکھی جائے بلکہ آئین کے مطابق سزا دی جائے۔