• news

 سپیکر پنجاب اسمبلی کی کرسٹوفر شیلڈزسے وفد کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات


لاہور( خصوصی نامہ نگار )سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی یورپین یونین کے پروگرام ”مستحکم پارلیمان“ کے ٹیم لیڈر کرسٹوفر شیلڈزسے وفد کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں پنجاب اسمبلی کو e-parliament بنانے، اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے استعدادِ کار کو بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد پر اتفاق ہوا۔ سپیکر نے صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں یورپین یونین کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔کرسٹوفر شیلڈز نے محمد سبطین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باددی۔ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل ، اداروں کی مضبوطی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غورآئے۔اس موقع پرسپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے۔بعدازاں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک نے وفد کو اسمبلی کی تاریخ، رولز آف پروسیجر،پارلیمانی روایات اور پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، ڈپٹی ٹیم لیڈر ڈاکٹر سید پرویز عباس، ”مستحکم پارلیمان پروگرام“ کے صوبائی کوارڈی نیٹر فیصل بٹر اور کنسلٹنٹ نادیہ بتول شا مل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن