مغرب کی غلامی میں لبرل سیاستدان ایک پیج پر اکٹھے ہیں:سعد رضوی
لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ مغرب کی غلامی میں لبرل سیاستدان سب ایک پیج پر اکھٹے ہیں۔تمام لبرل جماعتوں کا آج تک نظریاتی طور پر کوئی اختلاف نظر نہیں آیا۔ عمران،شہباز اور پی ڈی ایم میں لڑائی محض صرف اقتدار کی تقسیم کار پر ہے۔ اقتدار کے بھوکے اور لالچی سیاستدان مت بھولیں کے وہ ایک اسلامی ریاست کہ حکمران ہیں۔مسلمان اپنی زندگی میں بھوک،پیاس اور مہنگائی تو برادشت کرسکتاہے لیکن نبی کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف کی فرانسیسی صد رعما نوائل میکرون سے ملاقات نے انہیں عمران خان کا جانشین ثابت کرنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ سعد رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کی پوری قیادت،کارکنان اور ملک بھر کے عاشقان رسول اپنے آقا خاتم النبیین کی عزت و ناموس پر اپنی عزت، جان، مال، آبا و اجداد اور اپنی ساری نسلیں قربان کر نے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔ مگر اپنے نبی کی حرمت پر کوئی حرف برداشت نہیں کر سکتے۔جس شخص کی یہ خواہش ہو کہ وہ ملعون کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ وہ مسلمانوں کی کیا ترجمانی کرے گا۔ شہباز شریف مسلمانوں کی ترجمانی کریں نہ کہ اغیار کے غلام بنیں۔