• news

سوشل ویلفیئرپنجاب کے نئے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد نے چارج سنبھال لیا


لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئرپنجاب کے نئے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل محمد احمد اس سے پہلے بطور رجسٹرار کوپریٹیو سوسائٹیز پنجاب کا م کر رہے تھے۔ عہدے کا چارج سنبھالنے پر آفیسرز اور ایپکا ملازمین کی جانب سے ڈی جی سوشل ویلفیئر کو مبارک باد اور بعدازاںمحکمے کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن