ضلعی انتظامیہ لاہور کاانسداد سموگ مہم ،15 گاڑیاں ضبط،53 جرمانے
لاہور(خبرنگار) ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد سموگ مہم کے حوالے سے کریک ڈاو¿ن کیا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں کی۔ سیکرٹری آر ٹی اے، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد مرتضیٰ نے کارروائیاں کیں اور 15 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ 53 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ تحصیل شالیمار میں ٹیموں نے لکھو ڈیر پر واقع ناصر سٹیل رولنگ مل کو سیل کر دیا اور تحصیل سٹی میں ایم ایس طہ سٹیل رولنگ مل کو کھوکھر روڈ بادامی باغ کو سیل کر دیا۔