• news

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی میچز، لاہور پولیس کے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز


لاہور(نامہ نگار)پولےس نے لاہور میں پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے مےچزکی سکےورٹی کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرچ اےنڈ سوےپ آپریشزکئے ۔تمام داخلی و خارجی چیک پوسٹ پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔حساس مقامات پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

، بس ٹرمینلز، ٹرک اڈوں، ریلوےاسٹیشن اور اطراف میں سرچ آپریشنز کیے گئے، اس کے علاوہ گھروں، کرایہ داروں، ہوٹلز، گیسٹ ہاوسز، دکانوں، گوداموں کی چیکنگ کی گئی ہے۔سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا گیا ہے کہ خان کالونی، گرو مانگٹ گلبرگ، بھےکھے وال پنڈ، عالیہ ٹاو¿ن، شیلر چوک، پھلرواں گاو¿ں اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔پولیس نے کچا راوی روڈ، کلفٹن کالونی، گجر پورہ، داتا دربار، بھاٹی، موچی گیٹ شامل،اسلام پورہ، نیازی اڈہ، سبزی منڈی، لنڈا بازار، چوک گلبرگ، گارڈن ٹاو¿ن، آر اے بازار، رائیونڈ، مانگا منڈی، سندر، کاہنہ، کینٹ اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ اےنڈسوےپ آپریشن کیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مبنی سیریز کراچی میں جاری ہے، سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی جب کہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن