تین تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے شہر کے 3 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے سب انسپکٹر علی شیر کو ایس ایچ او تھانہ داتا دربار، سب انسپکٹر رحمان خاورکو ایس ایچ اوتھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، موبائل سکواڈ سے انسپکٹر سید تیمور کوایس ایچ او تھانہ شیراکوٹ تعینات کردیا ہے جبکہ ایس ایچ او داتادربار انسپکٹر صغیر احمد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔