• news

ڈاکوؤں‘ چوروں نے متعدد شہریوں سے نقدی‘زیورات‘ قیمتی سامان چھین لیا

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں  میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے کاہنہ میں عمر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ یرغمال بنا کر 5لاکھ 10 ہزار زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں محبوب اور اس کی فیملی سے4لاکھ 90ہزار، زیورات اور موبائل فون، ہڈیارہ میں مشتاق کے فارم ہائوس میں گھس کر 2لاکھ  اور موبائل فون، ہئیر میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلواکر نکلنے والے شہری عبدالنبی سے اسلحہ کے زور پر 63ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں آصف سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں اقبال سے 40ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں فوڈ کمپنی کے ملازم عابد سے ہزاروں روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں محمد اکرم سے 10ہزار موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے طاہر تاج کے گھرکے تالے توڑ کر33لاکھ زیورات اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن، شادمان اور نشتر کالونی سے 3 کاریں، لاری اڈہ سے رکشہ جبکہ ڈیفنس،کاہنہ، مانگا منڈی، گڑھی شاہو، سول لائنز، مصطفی ٹاؤن، مصری شاہ، چوہنگ اور شاہدہ سے9موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن