رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی: ادارہ شماریات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رواں مالی سال کے پہلے ماہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جون کی نسبت جولائی میں پیداوار میں 16.5 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی 2022ء میں صنعتی پیداوار میں 1.4‘ سیمنٹ کی صنعتوں کی پیداوار میں 41.9 ‘ فرٹیلائزر صنعتوں کی پیداوار میں 13.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ آئرن و سٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 13.2 فیصد اضافہ‘ پیپر اور بورڈ کی پیداوار میں 26.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی میں کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 1.3 فیصد کمی‘ چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 16.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 2.2 فیصد کمی ہوئی۔ گارمنٹس کی صنعت میں پیداوار 48.5 فیصد بڑھی۔ ربڑ کی صنعتوں کی پیداوار میں 2.1 فیصد‘ آٹو موبائل صنعت میں 7.4 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی میں فوڈ کی صنعت میں 9.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مشینری اور آلات کی صنعت میں 48.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
شماریات