• news

ٹرانس جینڈر سکول دوبارہ بحال کرنے کیلئے کمیونٹی کو مراعات دینے کا فیصلہ

لاہور (ساجد چودھری) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی جانب سے لاہور میں ٹرانس جینڈر سکول آباد کرنے کے لیے کمیونٹی کو مراعات دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کے بعد ٹرانس جینڈر سکول بند کر دیا گیا تھا جس میں 40 ٹرانس جینڈر زیر تعلیم تھے۔ سکول بند ہونے سے نالاں ٹرانس جینڈر دوبارہ سکول میں آنے کو تیار نہیں ہیں۔ ٹرانس جینڈر سکول دوبارہ فعال کرنے کے لیے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے اور ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کو سکول واپس لانے کے لیے مراعات دینے پر بھی غور کر رہا ہے۔ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کا ذیلی ادارہ پی ایم آئی یو ٹرانس جینڈرز کو یونیفارم، کتابیں اور بیگ دینے کے لیے تیار ہے۔ صوبے میں ٹرانس جینڈرز کو معاشرے کا فعال فرد بنانے کے لئے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے برکت مارکیٹ لاہور میں سکول قائم کیا گیا تھا جو حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی ختم کر دیا گیا تھا۔ صوبائی وزیر تعلیم سکولز پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی خصوصی ہدایات پر اس سکول کو دوبارہ فعال کر کے اس کا افتتاح چند روز میں متوقع ہے۔
ٹرانس جینڈر سکول
 

ای پیپر-دی نیشن