عمران کی نااہلی کی آس لگائے بیٹھے حریف ہاتھ ملتے رہ گئے: عمر چیمہ
`
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی امیدیں لگائے بیٹھے سیاسی حریفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ اپنے ایک بیان میںعمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالتوں اور معزز ججوں کا احترام کیا ہے۔ پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑنے کی مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی‘ بالادستی اور خودمختاری پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ عمران خان نے 2007ء میں وکلاء برادری سے مل کر عدلیہ آزادی تحریک کی بنیاد رکھی۔ شہباز زرداری حکومت کسان کش پالیسیوں سے کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے ڈی جی پی آر آفس میں ریٹائرڈ ہونے والے سینئر پکٹوریل آفسرز محمد یوسف اور عبدالواحد کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہا کہ ڈی جی پی آر کے ملازمین بدلتے حالات کے ساتھ اپنے آپ کو ڈھال کر محکمہ کی نیک نامی کا سبب بن رہے ہیں۔
عمر چیمہ