• news

شہباز شریف کی جوبائیڈن سے ملاقات ، پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے : امریکی صدر

اسلام آباد‘ نیویارک (خبر نگار خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر جو بائیڈن سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔ امریکی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے سینکڑوں اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر کے افسوس اور ہمدری کے اظہار پر شکریہ  ادا کیا اورکہا کہ سربراہ یو ایس ایڈ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پر امریکی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ ملاقات کے موقع پر شہبازشریف نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔مزید برآں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے بھی ملاقات کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن