• news

صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کاجلاس:12 ترقیاتی سکیموں کیلئے43ارب روپے سے زائد کی منظوری

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 14ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 12 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 43ارب 36کروڑ 37لاکھ 12ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع شیخوپورہ تحصیل فیروزوالا میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 1 ارب 74 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار روپے، سرکاری ملازمین کی آئی ٹی پر مبنی پروفائلنگ کیلئے 42 کروڑ 72 لاکھ 54ہزار روپے، ضلع قصور میں پھولنگر (پرانا ملتان روڈ)تا ہیڈ بلوکی روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 29 کروڑ 11 لاکھ 56ہزار روپے، ضلع قصور میں چونیاں تا کھڈیاں روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 14 کروڑ 2 ہزار روپے، ضلع قصور و اوکاڑہ میں دو رویہ قصور دیپالپور روڈ کی بحالی کیلئے 13 ارب 44 کروڑ 31 لاکھ 1 ہزار روپے  ، ضلع شیخوپورہ میں صفدر آباد - مانانوالہ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 3 کروڑ 51 لاکھ 10ہزارشامل ہیں، ضلع شیخوپورہ میں فاروق آباد تا تحصیل صفدر آباد کے مقام پر شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی بحالی و بہتری 1 ارب 40 کروڑ 19 لاکھ 5 ہزار روپے، ضلع شیخوپورہ میں شیخوپورہ - شرقپور روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 75 کروڑ 38 لاکھ 17 ہزار روپے، ضلع شیخوپورہ میں لاہور جڑانوالہ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 8 ارب 74 کروڑ 94 لاکھ 30ہزار روپے، ضلع حافظ آباد و گوجرانوالہ میں حافظ آباد تا گجرات برآستہ ہیڈ خانکی لوئر چناب کے ساتھ روڈ کی تعمیر، کشادگی و بہتری کیلئے 8 ارب 21 کروڑ 58 لاکھ 29 ہزار روپے، ضلع حافظ آباد و پنڈی بھٹیاں میں چنیوٹ تا پنڈی بھٹیاں M-2 انٹر چینج روڈ کی بحالی کیلئے 3 ارب 23 کروڑ 94 لاکھ 98 ہزار روپے اور ضلع حافظ آباد میں گوجرانوالہ حافظ آباد پنڈی بھٹیاں روڈ کی دوبارہ تعمیر و بحالی کیلئے 91 کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار روپے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن