مذہبی ٹورازم کیلئے اقدامات ،ملکی سافٹ امیج میں بہتری آئیگی:حبیب الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن ٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ مذہبی ٹورازم کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج میں بہتری آئے گی۔ یہ باتیں انہوںں نے الحمرا آرٹ گیلری میں مذہنی ٹورازم کے فروغ سے متعلقہ منعقدہ تصویری نمائش دیکھنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیاحوں کی آسانی کیلئے ٹورازم ایپ بنائی جا رہی ہیں ۔ پاکستان اقلیتوں کیلئے کسی جنت سے کم نہیں۔ ملک بھر کے مندروں اور گوردواروں میں تز ین و آرائش سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ ٹورازم ہر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ تاریخی ورثہ کو محفوظ بنا کر ہم دنیا ک اچھا پیغام دے سکتے ہیں۔
اس توقع پر بورڈ کے تعلیمی ونگ کے سیکر ٹری رانا محمد عارف ، ایڈمن آفیسر ذیشان احسان اور بورڈ ترجمان عامر ہاشمی سمیت دیگرافسران انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین بورڈ نے نمائش کے انعقاد کی کاوشوں کو بھی خوب الفاظ میں سراہا۔