ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے ٹوکن ٹیکس پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر خصوصی رعایت
لاہور(نیوز رپورٹر)پی آئی ٹی بی، محکمہ خزانہ پنجاب اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اشتراک سے وضع کردہ ای پے پنجاب سسٹم کے ذریعے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی پر شہریوں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے۔
شہری ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے 30 ستمبر تک موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر 15فیصد جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ای پے پنجاب موبائل ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سے مفت ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے۔اب تک ای پے پنجاب کے ذریعے ٹوکن ٹیکس کی مد میں 20 لاکھ جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 7 لاکھ آن لائن ٹرانزیکشنز کی جا چکی ہیں۔