• news

جے یوآئی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیگی،ملک نئے بحران کا متحمل نہیں:مولانا امجد


لاہور(خصوصی نامہ نگار) ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بعض قوتیں ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔  دکھی انسانیت کی خدمت تمام اہل وطن کافرض ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا اپنا کردار آدا کرنا چاہیے۔ پاکستانی قوم کا سیلاب متاثرین کی امداد کا جزبہ قابل تحسین ہے۔ سیلاب متاثرین کے گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے۔ ایسی صورتحال میں جے یوآئی سیلاب متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ آخری فرد کی بحالی تک اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی یہ باتیں جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے ڈجی خان ،علی پور ،راجن پور میں سلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کے موقع پر اور جامعہ رحمانیہ میں گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

 اس موقع پر حافظ انعام اللہ بھٹی، محمد افضل خان،حافظ عبد الوھاب مدنی،مولانا سلیم اللہ قادری،حافظ فہیم الدین،صاحبزادہ محمد میاں،مولانا منظور الحسن چترالی،حافظ عبدالصمد،مولانا محمودالحسن،محمد افضال،محمد بلال لیاقت،حافظ حارث آصف اور دیگر موجود تھے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ فیصلے کسی کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ آئین وقانون کے مطابق ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن