• news

ارکان پارلیمنٹ کا ٹول ٹیکس سے استثنی ختم کیاجائے، مسلم لیگی سینیٹرز


 اسلام آباد(نا مہ نگار)ارکان پارلیمنٹ کو موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کے دوران ٹول ٹیکس سے استثنی دینے کا معاملہ ایوان بالا تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے دو سینیٹرز، عرفان صدیقی اور ڈاکٹر افنان اللہ خان نے سینٹ سیکریٹریٹ میں جمعہ کو توجہ دلا نوٹس جمع کرادیا ہے۔ نوٹس میں کہاگیا کہ ہم وفاقی وزیر مواصلات کی توجہ موٹرویز اور ہائی ویز پر ارکان پارلیمنٹ کو دئیے جانے والے ٹول ٹیکس استثنی کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ ہمارے خیال میں یہ استثنی کسی بھی رکن پارلیمنٹ یا سول اور ملٹری بیوروکریسی کو حاصل نہیں ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن