بیت المال کو آئی ایس اوسرٹیفکیشن میں اگلے سال کیلئے بھی توسیع مل گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان بیت المال کو آئی ایس اوسرٹیفکیشن میں اگلے سال کیلئے بھی توسیع دے دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے کہا آئی ایس اوسرٹیفیکیٹ کا حصول کسی بھی ادارے کے لیے باعث اعزاز ہے، پاکستان بیت المال کاشمار ان چند عوامی سطح کے اداروں میں ہوتا ہے جو آئی۔ایس۔اور سرٹیفیکیشن کے معیار پر پورا اترے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس او سرٹیفیکیشن کو مزید ایک سال کے لیے بڑھا نا باعث ِ اطمینان ہے، اس حوالے سے کارکردگی کو پائیدار اور مسلسل بنانے پر میں تمام پاکستان بیت المال کی ٹیم قابلِ تعریف ہے۔ ایم۔ڈی پاکستان بیت المال نے آئی۔ایس۔او کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی رہنمائی میں ادارے میں نمایاں تبدیلیاں ممکن ہوئیں۔انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ آئی۔ایس۔او ٹیم پاکستان بیت المال کی خدمات کی بہترین انجام دہی کے لیے مزید کام کرتے ہوئے ادارے میں جدّت، مضبوطی اور ای۔گورننس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔