ملک بھر میں زرعی اجناس اور اشیائے خورونوش کی کمی نہیں، این ایف آر سی سی
اسلام اباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈی نیشن سینٹرنے کہا ہے ملک میں زرعی اجناس اور اشیائے خورونوش کی کمی نہیں، ملک میں آئندہ 6 ماہ کیلئے گندم کا سٹاک موجود ہے۔این ایف ار سی سی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک میں چاول ،دالیں ،آلو، ٹماٹر پیازسب کچھ وافر مقدار میں دستیاب ہے، گندم کا زخیرہ بھی چھ ماہ کے لئے کافی ہے، مزید 18 لاکھ ٹن گندم بھی پہنچ جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق 18 لاکھ ٹن میں سے 6 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جا چکی ہے باقی درآمد کے عمل میں ہے، آلو 42 لاکھ ٹن چاہئیں جبکہ گزشتہ سال 75 لاکھ ٹن الو کی فصل کاشت کی گئی ہے۔این ایف آر سی سی میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر کیلئے دال مسور اور ماش کی ضروریات 15 لاکھ ٹن ہے، دال مسور اور ماش کینیڈا، آسٹریلیا، میانمار کی درآمد کی جائے گی جبکہ دال مونگ طلب کے مطابق ملک میں دستیاب ہے، دسمبر 2022 تک کیلئے چاولوں کا اسٹاک موجود ہے، ملک میں چاول کی پیداوار 97 لاکھ ٹن اور طلب 38 لاکھ ٹن ہے۔