نیویارک میں پناہ گزینوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امدادی مراکز قائم
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی ریاست نیو یارک میں ٹیکساس اور دیگر سرحدی ریاستوں سے نقل مکانی کرنے والوں کو سنبھالنے کے لیے عارضی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہنگامی ردعمل اور امدادی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سٹی کے میئر ایرک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم انسانی امدادی مراکز میں سرحدی علاقوں سے نئے آنے والے افراد اور خاندانوں کو مدد فراہم کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انہیں بہتر خدمات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پناہ کے متلاشی افراد ایک سے چار دن تک انسانی امدادی مراکز میں رہیں گے جہاں انہیں پناہ، خوراک، طبی دیکھ بھال اور دیگر خدمات کے علاوہ نیو یارک شہر کے اندر اور باہر رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ رابطوں سمیت سیٹلمنٹ کے متعدد اختیارات تک رسائی مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی مہاجرین اور دیگر بے گھر لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر پناہ دینے کے لیے ہوٹلوں سے معاہدہ کیا ہے اورآنے والے چند ہفتوں میں دو انسانی امدادی مراکز کھلیں جائیں گے اور ضرورت کے مطابق آنے والے ہفتوں میں اضافی انسانی امدادی مراکز بھی کھولے جا سکتے ہیں۔