• news

افغانستان میں لڑکیوں کے سکول کا معاملہ‘ طالبان نے نیا وزیرتعلیم مقرر کر دیا



کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان حکومت نے افغانستان میں نیا وزیرتعلیم مقرر کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق نور اللہ منیر کی جگہ قندھار کی صوبائی کونسل کی موجودہ سربراہ حبیب اللہ آغا کو افغانستان کا نیا وزیرتعلیم مقرر کیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان پر ملک میں چھٹی جماعت کے بعد سے لڑکیوں کیلئے  سکول  دوبارہ کھولنے پر زور دینے کی چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ نئے وزیرتعلیم کی تقرری منگل کوکی گئی جس کا اعلان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن