بی آئی ایس پی نے فلڈ ریلیف کیش امدادی پیکج کی رقم 70 ارب کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس پیکج کی رقم 28 ارب روپے سے بڑھا کر 70 ارب کر دی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 25000 روپے فی خاندان کی تقسیم شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اب گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو بھی 25000 روپے کی تقسیم کا آغاز کردیاہے۔
اس کا مقصد مالی امداد کی فراہمی کے لیے حالیہ سیلاب سے متاثرہ زیادہ سے زیادہ آبادی تک پہنچنے کے لیے پروگرام کو وسعت دیناہے۔ اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنی قومی سماجی و معاشی رجسٹری (NSER) کے ذریعے 2,759,601 مزید خاندانوں کی نشاندہی کی ہے۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 136,444 خاندانوں کو 3411.1 ملین روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 983,276 خاندانوں کو 24581.9 ملین روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 127,523 خاندانوں کو 318807.5 ملین روپے مل چکے ہیں۔ پنجاب کے 153,550 خاندانوں کو 383875.0 ملین روپے موصول ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 103متاثرہ خاندانوں کو 2.57 ملین روپے مل چکے ہیں۔ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 1,400,896 خاندانوں میں مجموعی طور ہر 35,022,400,000 روپے تقسیم کر چکا ہے۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 1,550 خاندانوں نے ، سندھ میں 133,576 ، خیبرپختونخوا میں 1,427 ، پنجاب میں 821 اور گلگت بلستان کے 103 خاندانوں نے امدادی رقم وصول کی ہے۔