• news

کامن ویلتھ گیمزمیڈلسٹ پاکستانی پہلوان علی اسد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے علی اسد کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے معطل کرکے ریسلنگ کی  ہرقسم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا۔ پہلی بار پاکستانی ٹیم کاحصہ بننے والے اسدعلی پاکستان ریسنگ کی تاریخ میں واحد ریسلر ہیں، جن کا ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آیاہے۔ چیئرمین ریسلنگ فیڈریشن سید عاقل شاہ نے اسد علی کا بی سمپل ٹیسٹ بھی پازٹیو آنے پر ہنگامی طورپر زوم میٹنگ بلاکرانہیں معطل کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ سید عاقل شاہ کے مطابق اسد علی کی پازٹیو رپورٹس سے ملک کی بدنامی کیساتھ ریسلنگ فیملی کو بھی بہت افسوس ہواہے، ایسی چیزوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جاسکتا، اسد علی کامن ویلتھ گیمز آرگنائزر کمیٹی اور واڈا کی طرف سے فیصلے تک ریسلنگ کے کسی مقابلے اور سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔ علی اسد کی ٹرائلز میں کامیابی کے بعد کامن ویلتھ گیمز کیلئے سلیکشن ہوئی اور پہلی بار انہوں نے کسی انٹرنیشنل مقابلے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرکے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن