• news

پاکستان میں شیڈول سائوتھ ایشین گیمز 2024ء میں منتقل ہونے کا امکان


لاہور (سپورٹس رپورٹر) سائوتھ ایشین گیمز 2024 میں منتقل ہونے کا امکان ہے جس کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے کہا ہے کہ سائوتھ ایشین گیمز کے حوالے سے فیصلہ 3 اکتوبر کو ہو جائیگا۔ کمبوڈیا میں سائوتھ ایشیا گیمز کے رکن ممالک اولمپک کونسل آف ایشیا کے اجلاس کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

 او سی اے کی سائیڈ لائن پر سائوتھ ایشین گیمز کا بھی اجلاس ہو گا۔ ستمبر 2023ء میں ایشین گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے، رکن ممالک ایک برس میں 2 گیمز کے حق میں نہیں ہیں۔ لگ ایسا رہا ہے کہ اب گیمز مارچ 2024ء میں ہوں گے، رکن ممالک مل بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ سائوتھ ایشین گیمز نومبر 2023ء میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔    

ای پیپر-دی نیشن