• news

لاہور‘ فیصل آباد میں بارش‘ ٹریفک  متاثر‘ درخت گرنے سے رکشہ ڈرائیور زخمی

لاہور‘ فیصل آباد (خبر نگار‘ نمائندہ خصوصی) لاہور‘ فیصل آباد  کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ لاہور میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ٹریفک کا نظام سست روی کا شکار رہا‘ گزشتہ روز ہونے والی بارش جیل روڈ پر 15ملی میٹر، ایئرپورٹ23.7،ہیڈ آفس، 4.7 لکشمی چوک، 69اپر مال16.2، مغلپورہ 37، تاجپورہ36 ، چوک نا خدا9، پانی والا تالاب33، گلشن راوی 24اقبال ٹاون1 ، سمن آباد10، جوہر ٹاون میں 1ملی میٹر بار ریکارڈ کی گئی۔ واسا ترجمان کا کہناہے کہ بارش کے پیش نظر وزیر ہاوسنگ میاں اسلم اقبال کی ہدایات پر واسالاہور پیشگی الرٹ رہا۔دوسری جانب ڈی سی محمد علی نے لاہور شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں موسلا دھار بارش  تیز ہواؤں سے سمندری روڈ پر بجلی کی تاریں اور درخت گرنے سے ایک رکشہ ان کی زد میں آ گیا جس سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی رکشہ ڈرائیور کر سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ 55سالہ زخمی رکشہ ڈرائیور بشارت علی نواحی علاقے 271 رب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
بارش

ای پیپر-دی نیشن