پنجاب حکومت تبدیلی کا فیصلہ ن لیگ نے کرنا ہے : فضل الرحمن
وہاڑی ( نامہ نگار،کرائم رپورٹر) پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے دورہ وہاڑی کے موقع پر جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں دوسرے مذاہب بھی موجود ہیں لیکن بدنام صرف مذہب اسلام کو کیا جاتاہے پاکستان اس وقت فتنوں کے نرغے میں پھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی تبدیلی کافیصلہ مسلم لیگ ن نے کرنا ہے مہنگائی کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت اقدامات کر رہی ہے ہم تو عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بہترین مشورے دے رہے ہیں ان کا کہناتھاکہ آپس کے جھگڑوں کو ختم کرنے کیلئے اللہ نے راستہ بتادیا ہے کہ آپس کے جھگڑے دانائی اور حکمت کے ساتھ ختم کریں اور اس راستہ میں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے اگر دین سے متعلق سوجھ بوجھ نہیں ہے تو دین کے معاملہ میں زبان نہ کھولی جائے قبل ازیں انہوں نے جامع خالد بن ولید پہنچنے کے بعد شیخ الحدیث مولانا ظفراحمد قاسم کی وفات پر ان کے بیٹوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شیخ الحدیث مولانا ظفراحمد قاسم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔