الخدمت سیلاب متاثرین کیلئے مثالی کام کررہی ہے،ڈینش سفیر
کراچی(این این آئی)سیلاب کے باعث ملک بھر کے ہزاروں خاندان اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ الخدمت فانڈیشن متاثرین کی امداد کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ متاثرین کی امداد کے لئے Novo Nordisk نے الخدمت فانڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کا آغاز کردیاہے۔
اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فانڈیشن کی امدادی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر Novo Nordisk کے نائب صدرو جنرل منیجر راشیف رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ ہم الخدمت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں گے اس سلسلے میں ابتدائی طور پر 400 راشن پیک بدین سیلاب متاثرین کے لئے بھجوائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر الخدمت فانڈیشن سندھ کے وائس پریزیڈنٹ انجینئر عمرفاروق کا کہنا تھا کہ ہم بہت مشکور ہیں کہ انسانیت کا درد رکھنے والے ہمارے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ28 مقامات پر الخدمت کچن کام کررہے ہیں جس کے ذریعے 85ہزار سے زائد متاثرین کو روزانہ کی بنیادپر کھانا فراہم کیاجارہاہے۔ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کو الخدمت کی جانب سے راشن فراہم کیاجاچکاہے۔ متاثرین کی مکمل بحالی تک الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
ڈینش سفیر