رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25اکتوبر کو ہوگا
اسلام آباد(نا مہ نگار)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25اکتوبر کو ہوگا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1بج کر 58منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 25اکتوبر کو سورج کو جزوی گرہن لگے گا۔
، جو 4بجے عروج پر ہوگا۔ پاکستان میں جزوی سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا اختتام 6بج کر 2منٹ پر ہوگا۔یورپ، ایشیا کے مغربی حصے، شمالی افریقا اور مشرق وسطی میں سورج گرہن دیکھا جائے گا۔
سورج گرہن