کابل: نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکہ‘ 7 افراد جاں بحق‘ 41 زخمی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک بم دھماکہ ہوا۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے میں 7 افراد جاں بحق‘ 41 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ مسجد سے نمازیوں کے باہر نکلنے کے وقت ہوا۔ مسجد غیر ملکی سفارتی مشن کے علاقے گرین زون میں واقع ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ مسجد وزیر محمد اکبر خان کے باہر ہوا‘ مسجد کے قریب ہی واقع ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چودہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ جن میں سے 4 افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
کابل دھماکہ