• news

پنجاب حکومت کاگوادر میں پنجاب ہائوس تعمیر کرنے کا فیصلہ  

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے گوادر میں پنجاب ہائوس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی منظوری اور پیپر ورک مکمل ہونے کی صورت میں منصوبے پر جلد سے جلد کام کا آغاز کر دیاجائے گا ۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گوادر میں پنجاب ہائوس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی  منظوری قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات دے گی۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات گوادر میں پنجاب ہائوس کی تعمیر کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق حتمی منظور ی اور پیپر ورک مکمل ہونے کی صورت میں  منصوبے پر جلد سے جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
گوادر پنجاب ہاؤس منظوری

ای پیپر-دی نیشن