اب اسحاق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہے: فواد چوہدری
اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب اسحاق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تماشہ ریجیم چینج کا سب سے بڑا مقصد تھا، بدقسمتی ہے کہ این آر او 2 پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔
فواد چوہدری