• news

سیلاب سے تباہ کاریاں، اقوام متحدہ کا پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد(این این آئی) اقوام متحدہ نے رواں سال کے آخر تک پاکستان کیلئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریاں اورعالمی اپیل پر انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی۔اقوام متحدہ نے پاکستان کے لئے ڈونرز کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو رواں سال کے آخر تک منعقد کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق ڈونرزکانفرس میں فرانس بھی میزبانی کریگا ، اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے ڈونرزکانفرنس کیلئے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ڈونرزکانفرنس کیلئے عالمی برادری کی جانب سے فوری اور مثبت ردعمل سامنے آیا ہے ، ڈونرز کانفرنس کے ذریعے پاکستان کوسیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن