سیلاب متاثرین کیلئے عالمی بنک مزید 2 ارب ڈالر دے گا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی بنک نے پاکستان کو دو ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بنک سے نائب صدر عالمی بنک نے ملاقات کی۔ وزیر مصنوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ نائب صدر عالمی بنک نے کہا کہ سیلاب کے باعث لائیو سٹاک‘ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ سیلاب کی تباہی کے پیش نظر پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔ وفاق‘ صوبائی حکومت سے ملکر سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پہلے سے دی جانے والی امداد کا رخ بھی صحت‘ خوراک‘ چھت فراہم کرنے کی جانب موڑا جا رہا ہے۔