بلوچستان اسمبلی نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کالعدم کرنے کی قرارداد منظور کر لی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرارداد منظورکر لی۔ بلوچستان اسمبلی میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کو کالعدم کرنے سے متعلق قرارداد پر بحث ہوئی۔ قرارداد جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رکن اسمبلی اصغر علی ترین نے گزشتہ اجلاس میں پیش کی تھی۔ اسمبلی کے مائیک خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ اجلاس میں بحث مکمل نہیں ہو سکی تھی۔ گزشتہ روز قرارداد منظور کر لی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 27 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔