• news

تحصیل کوٹ رادھا کشن کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے:رائے گل نواز


بھوئے آصل (نامہ نگار) ہر قسم کی سیاست کو پس پشت ڈال کر اس وقت شہر کی حالت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ میرا شہر دن بدن مسائلستان بنتا جا رہا ہے۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتیں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن حاجی رائے گل نواز بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل کوٹ رادھا کشن کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ اگر شہر کے مسائل حل نہ کئے گئے تو دوران الیکشن ‘ الیکشن سے قبل سوشل میڈیا پر تمام نام نہاد لیڈران کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن